مس یونیورس پاکستان کا مقابلہ کافی مشکل ہوتا ہے’ روما ریاض

لاہور(شوبز نیوز) مس یونیورس پاکستان 2025 منتخب ہونے والی روما ریاض نے کہا ہے کہ انہوں نے محنت ضرور کی لیکن حقیقت یہ ہے کہ مقابلہ جیتنا قسمت میں لکھا تھا۔25 سالہ روما ریاض نے بتایا کہ مس یونیورس پاکستان کا مقابلہ کافی مشکل ہوتا ہے اور اس میں انٹرویو کا مرحلہ زیادہ طویل ہوتا ہے، تاکہ مس یونیورس کے انتخاب کے مقابلے میں جاکر مشکل پیش نہ آئے۔مس یونیورس پاکستان کے مقابلے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ پہلے 51 لڑکیاں شارٹ لسٹ ہوئی تھیں، پھر ان میں سے 20 کا انتخاب ہوا اور آخر میں چھ لڑکیاں رہ گئیں جن کے درمیان مالدیپ میں حتمی مقابلہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ مس یونیورس پاکستان میں مس یونیورس کا پورا فارمیٹ ہی ہوتا ہے، ایک ہفتہ آپ کا رویہ دیکھا جاتا ہے، سوال جواب کی نشست ہوتی ہے اور یہ دیکھا جاتا ہے ٰکہ آپ کیسی نظر آتی ہیں۔محنت سے جیتیں یا قسمت نے ساتھ دیا؟ اس سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے محنت تو بہت کی تھی لیکن اس مقابلے میں سبھی بہت محنت کرتے ہیں، بس میرے نصیب میں کامیابی لکھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں