مشتعل افراد نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

ماموں کانجن(نامہ نگار) پانچ افراد نے شادی شدہ خاتون کو کلہاڑیوں سے زخمی کر دیا، مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کیمطابق بلال حیدر کی بیوی مسماة لالی بی بی اپنے میکے گئی ہوئی تھی جہاں پر پانچ افراد نے مقدمہ بازی کی رنجش پر لالی بی بی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا، تشدد سے مبینہ طور پر ایک آنکھ بھی ضائع کردی۔ مقامی پولیس نے پانچ افراد پر مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں