مشتعل افراد نے موٹر سائیکل سوار کو قتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 570 گ ب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 643 گ ب کے رہائشی زاہد حسین نے بتایا کہ اس کا بھائی پرویز کام کاج کے سلسلہ میں موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ 570 گ ب کے قریب پہنچا تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اسکو روک لیا اور ہاتھا پائی کرتے ہوئے گالم گلوچ شروع کر دی۔ اسی دوران نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر دی تو گولی پرویز کے سر میں لگنے سے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں