مشتعل افراد نے چھاپہ مارنے والی پولیس پارٹی کی دھنائی کردی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ساہیانوالہ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو مشتعل افراد نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا، تھانیدار سمیت عملہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا’ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مرد وخواتین کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ساہیانوالہ کے اے ایس آئی اقبال نے اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ مقدمہ نمبری 126/26 بجرم 380/420 میں ملزمان اختر وغیرہ کی گرفتاری کیلئے 18 ج ب میں چھاپہ مارا تو مشتعل ملزمان اختر’ ضمیر الحسن’ یثرب’ وقاص’ کاشف’ اعظم وغیرہ نے للکارا مارا کہ پولیس آ گئی، آواز سنتے ہی ان کے ساتھی محفوظ’ گلفام’ نصیر’ نزاکت اور ان کی خواتین ارم بی بی’ کنیز بی بی وغیرہ 39 کس نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا اور سرکاری گاڑی پر پتھرائو کرتے ہوئے تھانیدار اقبال کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکا فون بھی چھین لیا’ علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ تاہم پولیس کی مزید نفری آنے پر ملزمان فرار ہو گئے، پولیس نے کارسرکار میں مداخلت سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں