فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دیرینہ دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے کلہاڑیوں کے وار کر کے کھیتوں میں ہل چلاتے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے باپ بیٹا قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں 594 گ ب کے رہائشی وسیم ولد اشرف کا ملزمان ذوالفقار وغیرہ سے پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی، گزشتہ روز وسیم کھیتوں میں ہل چلا رہا تھا کہ ملزمان ذوالفقار علی اپنے بیٹے افضل وغیرہ کے ہمراہ آئے اور کلہاڑی کے وار کر کے وسیم کو بری طرح زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ بعدازاں اہل خانہ نے اطلاع ملنے پر پہنچے اور محمد وسیم کو سنبھالا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
6