مشتعل افراد کا خطیب وامام پر بہیمانہ تشدد

جڑانوالہ(نامہ نگار) ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح افراد نے مسجد میں داخل ہو کر خطیب و امام مسجد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود پل جھال پر واقع جامع مسجد الحسن کے خطیب و امام مسجد عمر ذیشان نے پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ سائل مسجد میں عبادت میں مصروف تھا کہ اسی الزام علیہان طلال اور اویس ہمراہ 5 کس نامعلوم مسلح ڈنڈے سوٹے مسجد میں داخل ہوئے اور سائل کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔ گواہان نے منت سماجت کرکے سائل کی جان بخشی کروائی وجہ عناد یہ ہے کہ سائل نے الزام علیہان کو مسجد میں شور کرنے سے منع کیا تھا مدعی نے آر پی او،سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹائون جڑانوالہ ضیا الحق سے پر زور اپیل کی ہے کہ الزام علیہان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں