مشتعل افراد کا پتھراؤ،الیکٹرو بس کے شیشے ٹوڑدئیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے گیٹ کے سامنے نامعلوم افراد کا گرین بس پر پتھرائو’ شیشے ٹوٹ گئے’ پولیس نے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ میں FIC ہسپتال گیٹ کے سامنے نامعلوم افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے چلائی جانیوالی گرین الیکٹروبس کے شیشے توڑ دیئے اور موقع سے فرار ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں