مشتعل افراد کا ڈاکٹر سمیت3شہریوں پر وحشیانہ تشدد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑوں کے دوران مشتعل افراد کا ڈاکٹر سمیت 3افراد پر وحشیانہ تشدد’ مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا، ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے’ آفیسر کالونی نمبر2 کے رہائشی ڈاکٹر ارسلان نے بتایا کہ اس نے منور کو مکان کرایہ پر دے رکھا تھا، 10ماہ کا کرایہ ادا نہ کیا۔ کرایہ لینے گیا تو ملزمان منور وغیرہ نے اسکو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کرنے کی دھمکیاں دیں جبکہ 146 رب میں معمولی جھگڑے پر ملزمان ہمسائی نسیم بی بی کو ڈنڈے مار کر لہولہان کر دیا۔ علاوہ ازیں 283 گ ب میں عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان فلک شیر وغیرہ نے مخالف اﷲ دتہ کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں