مشتعل افراد کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میں 30سالہ شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر95ج ب گہری میں جاوید اقبال کو گائوں کے محمد کاشف نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ملزم موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیاجہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے تھانہ صدر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔تاحال وجہ عناد کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں