مشتعل خاتون کی تھانہ میںASIکو دھمکیاں،کاغذات پھاڑ دئیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مشتعل خاتون کا ساتھی سمیت تھانہ غلام محمد آباد میں نکے تھانیدار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، سرکاری کاغذات کو پھاڑ دیا اور گالم گلوچ کرتے ہوئے تھانیدار سے دست و گریباں ہو گئی، پولیس نے کار سرکار میں مداخلت سمیت مختلف واقعات کے تحت مقدمہ درج کر کے خاتون اور اس کے ساتھی کو حوالات میں بند کر دیا، تفصیل کے مطابق اے ایس آئی شمشیر علی نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 16658/25بجرم406ت پ کی مدعیہ مصباح زوجہ شہزاد اپنے ساتھی ضرار کے ہمراہ تھانہ میں اس کے پاس آئی اور آتے ہی گالم گلوچ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ مقدمہ میں بعض ملزمان کو نامزد کرو، اس نے بدکلامی کرتے ہوئے میز پر پڑے ہوئے کاغذات کو پھار دیئے جس پر تھانیدار نے مذکورہ خاتون اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں