مشتعل نوجوان نے سابقہ بیوی کو چھریاں مار کر لہولہان کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ساہیانوالہ کے علاقہ 131 رب میں مشتعل نوجوان نے بچوں کو ملنے آئی سابقہ بیوی کو چھریوں کے وار کر کے لہولہان کر دیا’ مضروبہ کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ 131 رب کے رہائشی قدیر نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ملزم شاکر نے اسکی ہمشیرہ شکیلہ بی بی کو طلاق دیکر بچے اپنے پاس رکھ لئے تھے، گزشتہ شام اسکی ہمشیرہ شکیلہ بی بی بچوں کو ملنے آئی تو اس کے سابقہ شوہر شاکر مشتعل ہو گیا اور چھریوں کے وار کر کے کان کاٹ دیا، گلے اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید ضربات آئیں، اس کا بھائی جعفر چھڑانے کیلئے آگے بڑھا تو اسکو بھی حملہ کر کے زخمی کر دیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں