13

مشتعل نوجوان نے محبوبہ کے غائب ہونے پر اسکے بیٹے کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ حسن پورہ میں مشتعل ملزم نے مبینہ طور پر محبوبہ کے غائب ہونے پر اسکے بیٹے بلال کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق حسن پورہ گلی نمبر4 کے رہائشی علی رضا نے بتایا کہ اسکی والدہ اﷲ رکھی سے اوباش ملزم اکرم نے ناجائز مراسم استوار کر رکھے تھے جس کی بناء پر اﷲ رکھی اپنے بیٹوں کو چھوڑ کر عرصہ 6سال سے اپنے آشنا اکرم کے پاس رہتی تھی، چند روز قبل اسکی والدہ اﷲ رکھی کہیں چلی گئی تو ملزم اکرم اسکے بیٹوں کو کہتا تھا کہ اﷲ رکھی کہاں گئی ہے تم کو علم ہے، اس کے بارے میں بتائو ورنہ تم کو قتل کر دونگا اور گزشتہ روز ملزم اکرم نے دوبارہ پوچھنے پر جھگڑا ہوا تو ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اسکے بھائی بلال شفیق کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتل اکرم کی تلاش شروع کرد ی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں