مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،پاکستان کی جغرافیائی اہمیت بڑھ گئی

کراچی (بیوروچیف) مشرق وسطی میں کشیدہ حالات کے باعث پاکستانی بندرگاہ اہمیت اختیار کرگئی۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بندرگاہ پرٹرانسشپمنٹ کارگوہینڈلنگ کاڈیٹا جاری کردیا، کراچی پورٹ پر ایک سال میں ہینڈل کیا جانے والاٹرانسشپمنٹ کارگو ایک ماہ میں ہینڈل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔کراچی پورٹ پرجنگ شروع ہونے کے بعد ٹرانسشپمنٹ کارگو ہینڈ لنگ میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔ صرف24دن میں کرا چی پورٹ کے 3ٹرمینلز پر 8ہزار 313 کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی گئی۔چیئرمین کے پی ٹی کے مطابق گزشتہ سال صرف5سے6جہاز ٹرانسشپمنٹ کارگو لائے تھے، جنگ کے بعد کراچی پورٹ پر7جہاز ٹرانسشپمنٹ کارگو لیکر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں