مشرق وسطیٰ میں کشیدگی’ مزید 168 پاکستانیوں کی واپسی

کوئٹہ(بیوروچیف)ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 13ویں روز بھی جاری رہا۔حکام کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے 99افراد وطن پہنچے، تفتان بارڈر کے ذریعے 13روز کے دوران مجموعی طور پر 3321افراد واپس پہنچے ہیں۔گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے 69افراد واپس وطن پہنچے، گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 1334افراد پاکستان پہنچے ہیں۔حکام کے مطابق گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 13روز کے دوران مجموعی طور پر 4655افراد وطن واپس پہنچے۔وطن واپس پہنچنے والوں میں طلبہ، بزنس مین، زائرین اور مزدور شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں