مشعال یوسفزئی کوٹکٹ مل گیا

پشاور (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مشعال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مشعال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا اور پارٹی کے دیگر امیدواروں کو 30جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس اور صائمہ خالد کو سینیٹ ریس سے دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیبر پختونخوا میں خواتین کی نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب 31جولائی کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں