مشکلات کا سامناہمیشہ ڈٹ کرکیا ہے، نازلی نور

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکارہ پرفارمر نازلی نور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔میں ٹک ٹاک بنانے اور اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کررہی ہوں۔میں تو اتنا جانتی ہوں کہ انسان میں محنت کا جذبہ اور کامیابی حاصل کرنے کا جنون ہو تو اسے کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔نازلی نور نے کہا کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑاہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملا۔ میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ رہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں