25

مشکل کی گھڑی میں ترکیہ’شام کی عوام کیساتھ کھڑے ہیں

فیصل آباد(پ ر)صدر فوڈ بو ر ڈ، چیئرمین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی نعیم احمد نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے ز لز لہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں او ر ان کی ہرممکن مدد کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے تباہ کن زلزلے نے ترکیہ اور شام میں بہت تباہی پھیلائی ہے کیو نکہ دونوں ممالک میں زلزلے سے ہلاک ہو نیوالوں کی تعداد 24ہزار سے تجا و ز کر گئی ہے جس میں سے 20 ہزار سے زاہد اموات صرف ترکیہ میں و ا قع ہوئی ہیں جس سے اس کی تباہی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ ا نہو ں نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے د و نو ں ممالک کی معیشتوں کو اربوں ڈالر کا نقصا ن پہنچا ہے جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور سردی کے ا س موسم میں انکو شدید مشکلات کا سامنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں