2

مشہوربرطانوی گلوکار نے اسلام قبول کر لیا

لندن (شوبز نیوز) مشہور برطانوی ریپر اور گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔گلوکار نے ایک لائیو اسٹریمنگ کے دوران کلمہ شہادت پڑھ کر مسلمان ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا ہے۔27سالہ فنکار، جن کا اصل نام اوکلی نیل سیزر-سو ہے، نے لائیو اسٹریم میں کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا نام اوکلی سے تبدیل کر کے عقیل رکھ لیا ہے۔اسی موقع پر انہوں نے کلمہ شہادت ادا کیا، جس پر ان کے ساتھ موجود دوستوں نے انہیں مبارکباد دی۔سینٹرل سی نے اپنے روحانی سفر سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ماضی میں ان کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں عربی کیپشنز دیکھ کر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جاتی رہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں