مشی خان بیہودہ مواد شیئر کرنیوالے ٹک ٹاکرز پر برس پڑیں

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور میزبان مشی خان نے ٹک ٹاک اکائونٹس اور ٹک ٹاک لائیو پر بیہودہ مواد شیئر کرنے والے پاکستانی صارفین کو کھری کھری سنا دیں۔ سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر مشی خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہیں معمول کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ابھی پاکستان میں ٹک ٹاک نے لائیو کی سہولت متعارف نہیں کروائی مگر کچھ صارفین یو کے اور دیگر ممالک کے سم کارڈ استعمال کرکے پاکستان میں ٹک ٹاک لائیو بنانے میں مصروف ہوچکے ہیں اور انتہائی غلاظت پھیلا رہے ہیں۔ اداکارہ کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں گزشتہ دنوں یوٹیوب پر کچھ تلاش کر رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں