16

مشی خان نے اداکارہ نرگس کے حق میں آواز بلند کردی

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکارہ مشی خان نیشوہر کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کا شکار ہونے والی نرگِس کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ماوں کی جانب سے بیٹوں کی تربیت پر سوال اٹھا دیا۔تفصیلات کیمطابق اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اداکارہ نرگِس سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے ساتھ پیش آنے والے گھریلو تشدد کے معاملے پر شدید مذمت کی ہے۔مشی خان نے اپنے ویڈیو بیان میں سوال اٹھایا کہ ہمارا معاشرہ کس طرف جارہا ہے؟ اور ماں نے اپنے بیٹوں کی کیسی پرورش کی ہے؟ کہ انہوں نے دنیا کو ان کیلئے جہنم بنا دیا ہے۔انہوں مطالبہ کیا کہ نرگِس کے شوہر کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے جس نے ان کا چہرہ بگاڑ دیا ہے اور انہیں اس قدر بری طرح مار پیٹ کر کے تکلیف پہنچائی ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ فلمسٹار نرگِس کو اس خوفناک حالت میں دیکھ کر بہت صدمہ پہنچا ہے، وہ بدترین گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔ اس آدمی نے اسے کتنی بے رحمی سے اداکارہ کو مارا ہے۔ کتنی شرم کی بات ہے مائیں کس قسم کے بیٹے پال رہی ہیں؟ جو شیطان سے بھی بدتر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں