مصباح کمپرومائز کرجاتا ہے لیکن سرفراز نہیں کرے گا

کراچی (سپورٹس نیوز) سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کمپرومائز کرجاتے ہیں کرنا نہیں چاہیے لیکن سرفراز احمد نہیں کرے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ 90کے کھلاڑی میں بہت سارے ایسے ہیں کہ وہ سلیکشن کمیٹی میں آکر یس سر نہیں کریں گے اس لیے وہ آتے بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی، شعیب ملک، محمد حفیظ، یونس خان اور کامران اکمل ہیں یہ لوگ بورڈ میں آئیں گے تو یس سر نہیں کہیں گے۔باسط علی نے کہا کہ میں مصباح الحق کو اچھے سے جانتا ہوں وہ کمپرومائز کرجاتا ہے جس طرح کا وہ کھلاڑی اور کپتان تھا انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں