مصر کے کھلاڑی سے متاثر ہوں’ نور زمان

برمنگھم (سپورٹس نیوز)پاکستان کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اسکواش اسٹار اور انڈر 23 ورلڈ چیمپیئن نور زمان دنیائے اسکواش کے سب سے معتبر ٹورنامنٹ ‘برٹش اوپن’ کے مین راؤنڈ میں ایکشن میں ہونگے۔برمنگھم میں گفتگو میں نور نے کہا کہ ”برٹش اوپن کے لیے کوالیفائی کرنا میرے لیے ایک بہت بڑا لمحہ ہے، یہ دنیا کا سب سے سخت اسکواش ٹورنامنٹ ہے، ورلڈ اوپن کے ساتھ۔ تمام بڑے کھلاڑی یہاں موجود ہیں، اور کوالیفائر کھیل کر مین ڈرا میں پہنچنا اسے مزید خاص بناتا ہے۔”نور اپنی کامیابی کا بڑا کریڈٹ اپنے دادا اور کوچ قمر زمان کو دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں