14

مصطفائی تحریک کے امیر غلام مرتضیٰ 19ستمبر کو فیصل آباد آئینگے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) مصطفائی تحریک پاکستان کے امیر غلام مرتضی سعید ی 19 ستمبر کو فیصل آباد کا دورہ کریں گے تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصیت اور مصطفائی تحریک کے مرکزی امیر غلام مرتضیٰ سعیدی کے دورہ فیصل آباد کے سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں وہ مختلف پروگراموں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے موصوف کا فیصل آباد آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گاوہ صبح ڈسٹرکٹ بار کونسل میں وکلا سے خطاب فرمائیں گے جمعہ کی نماز کے بعد مقابلہ حسن نعت میں حصہ لینے والے طلبا میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کریں گے آخر میں شام کو مصطفائی تحریک کے کارکنوں سے خطاب کریں گے زوالفقار حیدر سیالوی صدر مصطفائی تحریک صوبہ پنجاب شمالی اور سعید علی عمران جنرل سیکرٹری صوبہ پنجاب شمالی قائد تحریک کے ساتھ ہوں گے۔ مصطفائی تحریک کے رہنما محمد اشرف بسمل اور دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ غلام مرتضیٰ سعیدی اور دیگر رہنماؤں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں