2

مصنوعی ذہانت’ پاکستان عالمی سطح پر قدم رکھنے کو تیار (اداریہ)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجی منظرنامے کو بدل دے گا حکومت ملک میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے ملک میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کیلئے انڈس اے آئی ویک 2026 کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔ وزیراعظم نے افتتاح کیا وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے اقدامات میں ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی’ ای لائبریز کا قیام اور تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل اصلاحات شامل ہیں پاکستان مشترکہ عزم اور جوش کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے لاہور میں پہلا سیف سٹی منصوبہ اور ملک کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام بھی اسی دور کی اہم کامیابیاں ہیں وزیراعظم نے کہا ملکی آبادی کا 60 فی صد نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں جدید علوم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان اب مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کیلئے تیار ہے حکومت نے دیہی علاقوں تک رسائی حاصل کرتے ہوئے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور تکنیکی مہارتیں فراہم کیں جبکہ وفاق’ آزاد کشمیر’ گلگت بلتستان اور بلوچستان کے سکولوں میں اے آئی کا نصاب متعارف کرا دیا گیا ہے جو مستقبل کی معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا وزیراعظم نے کہا پاکستان 2030 تک اے آئی پر ایک ارب ڈالر خرچ کرے گا نوجوانوں کو AI کی تربیت دیکر ہر شعبے میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے شہباز شریف نے آئندہ 4 برسوں میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری’ اے آئی کا نصاب تیار کرنے’ اے آئی میں PHD کیلئے ایک ہزار وظائف دینے’ آئی ٹی اور اے آئی کے حوالے سے استعداد میں اضافے کیلئے قومی سطح پر پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی آبادی کو مصنوعی ذہانت کی ٹریننگ دیکر’ زراعت’ صنعت تجارت سمیت ہر شعبے میں بہتری لائی جا سکتی ہے اور پاکستان اقوام عالم میں نمایاں مقام پیدا کر سکتا ہے تقریب میں گورنر سندھ’ وفاقی وزیر احسن اقبال’ شیزا فاطمہ’ عطاء اﷲ تارڑ سمیت دوست ممالک کے سفارتی واعلیٰ سرکاری حکام کی بھی شرکت’ وزیراعظم نے کہا پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کے مثبت اثرات اپنانے کیلئے پُرعزم ہے پاکستان ہر چیلنج کا مقابلہ کرے گا اور عالمی برادری میں اپنی جگہ بنائے گا، معیشت’ صنعت’ تجارت’ خواتین کے حقوق میں اے آئی کے ذریعے انقلاب متوقع ہے’ پاکستان ڈیجیٹل انقلاب کی طرف عزم کے ساتھ بڑھ رہا ہے انڈس اے آئی ویک سے جامعات’ سٹارٹ اپس اور عالمی کمپنیوں میں تعاون ممکن ہو گا،، انڈس اے آئی ویک کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب قابل تعریف ہے بلاشبہ اب دنیا جدت کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان کو بھی دنیا کے ساتھ چلنا ہو گا اس وقت دنیا میں اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے ایسے ایسے کام لئے جا رہے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے گزشتہ دنوں بلوچستان کے ایک سرکاری ادارے میں اے آئی کے ذریعے صرف چار گھنٹوں کے دوران ایک سو گیارہ امیدواروں کی جانچ پڑتال ان کی تعلیم’ قابلیت اور دیگر ضروری کوائف کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ ان کے انتخاب میں اے آئی سے کام لیا گیا اور امیدواروں کو سلیکٹ کر کے ان کو تقررنامے جاری کر دیئے گئے جو اے آئی کے ذریعے انقلاب برپا کرنے کی واضح مثال ہے مستقبل میں اے آئی کے ذریعے میرٹ یقینی بن سکے گا اقربا پروری’ رشتہ داروں’ رشوت’ سفارش کا خاتمہ ہو گا اور حقدار کو حق ملے گا پاکستان ڈیجیٹل انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے مستقبل میں اچھے اثرات مرتب ہوں گے نوجوانوں کو اے آئی تربیت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ آنے والے دور کے مطابق خود کو ڈھال سکیں اور ملک کو ترقی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکیں ملک ترقی کرے گا خوشحالی ہو گی تو پاکستان کے عوام کی تمام محرومیاں دور ہوں گی، حکومت کو چاہیے کہ ملک بھر کی جامعات’ کالجز اور تعلیمی اداروں میں اے آئی نصاب رائج کرے تاکہ نئی نسل اس علم کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں