مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ کے ہنگامی اقدامات

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مصنوعی مہنگائی کے تدارک کیلئے سخت اقداما ت جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں فیلڈ میں متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 2ہزار 240انسپیکشنز کی گئیں جبکہ گراں فروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورز ی پر دکانداروں کو مجموعی طور پر 1لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں1ہزار 137 انسپیکشنزکے دوران زائد نرخ وصول کرنیوالوں کو 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ گوجرہ میں 444انسپیکشنز کے دوران اوورچارجنگ پر 18ہزار 500روپے جرمانہ کیا گیا۔اسی طرح کمالیہ میں 340انسپیکشنز کے دوران قیمتوں کی بے ضابطگی پر 8ہزار روپے جرمانہ جبکہ پیرمحل میں 319انسپیکشنز کے دوران مہنگے داموں فروخت پر 53ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں