مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائیگا،اے سی جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ

جڑانوالہ(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ نے سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نصرت شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے منڈی میں جاری بولی کے مختلف مراحل کی نگرانی کی اور موقع پر موجود آڑھتیوں اور بیوپاریوں سے بات چیت کی۔انہوں نے واضح ہدایت کی کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق شفاف اور منصفانہ انداز میں نیلامی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام ہو سکے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام برقرار رہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اور کسی صورت ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو معیاری اور مناسب قیمت پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں