96

مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے

سرگودھا (بیوروچیف) مہنگائی کے کنٹرول کیلئے حکومت کو اقدامات اٹھانا چاہئیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے جس کیلئے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ غیر ضروری ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد نسیم حسن، رائو ساجد محمود، عثمان حفیظ، مہر امجد لک، حاجی محمد اکرم’ محمد اسد سمیت دیگر فلور ملز مالکان نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان ہی نہیں پوری دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے مہنگائی سے پاکستان ہی نہیں اقوام عالم کے تمام لوگ متاثر ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں