80

مصنوعی مہنگائی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کرئے۔ رمضان المبارک نیکیاںکمانے اور تقوی حاصل کرنے کا موسم ہے۔رمضان المبارک میں مستحقین تک امداد کی فراہمی کیلئے مخیرطبقہ آگے بڑھے ۔ تاجرطبقہ قیمتوں کوکنٹرول میں رکھنے کیلئے حکومتی اداروں سے تعاون کرے ۔ان خیالات کااظہار پاکستان سنی تحریک کے سٹی صدر میاں محمد فیاض قادری آمد رمضان کے موقع پر اپنے بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک خوداحتسابی کا درس دیتا ہے ۔ رمضان المبارک میںجنت کے دروازے کھول اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں نیک کاموںکا اجرکئی گنا بڑھا دیاجاتا ہے ۔سرکش شیاطین کو جھکڑدیا جاتاہے ۔ اس ماہ کو تلاوت قرآن مجید صدقات و خیرات ، قیام و دعا و استغفار اور صلہ رحمی کیساتھ گزاریں۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعتوںمیںملکی سلامتی و استحکام اور ملکی معاشی پرشانیوںکے خاتمے اور اتفاق واتحاد کی یکجہتی کیلئے خصوصی دعائو ں کا اہتمام کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں