مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی فروٹ و سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھا جا سکے۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ علی سمیر نے فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں بولی کے عمل کو مکمل کروایا۔انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ کسی بھی صورت میں عوام کو ناجائز منافع خوری کا نشانہ نہ بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں