مضبوط کہانی اور جدت کے بغیر عالمی پلیٹ فارم پر مقابلہ دشوار ہے’ فیصل رحمان

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی موجودہ صورتحال اور عالمی سٹریمنگ پلیٹ فارمز خصوصا نیٹ فلکس پر پاکستانی مواد کی عدم موجودگی پر کھل کر تنقید کی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل رحمان نے کہا ہے کہ مقامی انڈسٹری میں معیاری اور منفرد کہانیوں کا فقدان ہے، جس کے باعث پاکستانی ڈرامے بین الاقوامی سطح پر جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔سکرین پر اپنی واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیصل رحمان نے کہا کہ میں ٹیلی وژن پر واپس نہیں آیا، میں سوشل میڈیا پر واپس آیا ہوں،10 سال کے وقفے کے بعد ایک سیریل کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ ان کرداروں میں میری اداکاری کو نکھارنے کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ پرفارمنس کے لیے صفر مارجن ہے، ایک ابو کا کردار کیا کر سکتا ہے؟ مجھے کہانی، مضبوط کردار اور اچھا ہدایتکار چاہیے، میں ایک اداکار ہوں، پروڈیوسر نہیں کہ اپنے لیے خود منصوبے بناں۔پاکستانی ڈراموں کی نیٹ فلکس پر عدم موجودگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری چھوٹی ہے، اگرچہ مواد تیار ہو رہا ہے مگر اس میں جدت کی کمی ہے،نیٹ فلکس کے پاس پہلے ہی بھارت کا مواد موجود ہے اور پاکستانی ڈرامے اکثر بھارتی ثقافتی بیانیے کی نقل کرتے نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں