فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز طارق محمود گل کی سربراہی میں روشن والا بائی پاس کے قریب واقع دو بڑے فیٹ رینڈرنگ یونٹس پر چھاپہ مارا جہاں پولٹری اور اینیمل ویسٹ کو پگھلا کر آئل تیار کیا جا رہا تھا۔احاطہ کا لائسنس ہونے،تیار شدہ آئل میں میٹانیل ڈائی کی عدم موجودگی،بنالیبل ڈرمز،آئل کی فروخت کے ریکارڈ کی عدم موجودگی،احاطہ میں نا قابل استعمال آئل کی موجودگی جیسی خلاف ورزیوں پر دونوں احاطہ مالکان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج اورملزم موقع سے گرفتار کراکر2000کلو گرام سے زائد میٹریل تلف کردیا گیا۔چربی سے تیار شدہ 900کلو آئل،کڑاہے اور ڈرم ضبط کرلئے گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ انسانی جان سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ان کی سرکوبی تک کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
7