مضر صحت اشیاء فروخت کرنے پر آڑھتی سمیت4دکاندار گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غلہ منڈی سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مضرصحت اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے پر آڑھتی سمیت 4دکانداروں کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں ہلدی’ مرچیں’ کیمیکل ملا دودھ اور کریم برآمد کر کے تلف کر دیں۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر محمد احسن نے بتایا کہ غلہ منڈی میں چھاپہ مار کر آڑھتی حبیب کی دکان سے ملاوٹی’ مضرصحت ہلدی اور سرخ مرچیں پائی گئیں جس پر آڑھتی کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں مال قبضہ میں لے لیا۔ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب میں عبدالرحمن کو ڈیری پر ملاوٹ شدہ کریم فروخت کرتے ہوئے پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا اور فوڈ اتھارٹی نے ڈی ٹائپ کالونی گول میں کیمیکل ملا دودھ فروخت کرتے ہوئے نبیل وغیرہ کو قابو کر کے سینکڑوں لیٹر مضرصحت دودھ قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں