مضر صحت جوس کی تیاری،مجرم کو بھاری جرمانے و قید کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی جانب سے غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ جوس تیار کرنے والی فیکٹری کے خلاف کی گئی کارروائی کا فیصلہ آگیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو بھاری جرمانے اور قید کی سزا سنادی۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر نمبر 626/25 تھانہ رضا آباد میں درج مقدمہ خلیل احمد بنام سرکار کا فیصلہ خصوصی عدالت سینئر سول جج کریمنل ڈویژن فیصل آباد محمد جمیل نے سنایا جس کے تحت ملزم کو14 لاکھ50 ہزار روپے جرمانہ اور 21 ماہ قید کی سزا دی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی اور غیر معیاری مشروبات تیار کرنے والے یونٹ کو پکڑا تھا جہاں مضرِ صحت جوس تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کئے جا رہے تھے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کے مطابق عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ ایسے تمام عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی جو انسانی صحت سے کھیلنے کے مرتکب پائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں