مضر صحت سموسے’ پکوڑے بنانے والوں کیخلاف کریک ڈائون۔ لاکھوں روپے کے جرمانے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک میں پکوڑے، سموسہ پٹی کی خرید میں اضافہ’ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ مسلسل جاری۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فیصل آباد بھر میں گرینڈ آپریشن’ 35رول، سموسہ پٹی یونٹس کی چیکنگ’ 16کو 2لاکھ 91ہزار کے جرمانے عائد’ 2یونٹس کی پروڈکشن بند’ 500لٹر ناقص آئل اور ممنوعہ کیمیکل تلف۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ ناقابلِ استعمال آئل میں فرائنگ کرنے کی بنا پر ایکشن لیا گیا، یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔ سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار، غیر منظور شدہ لیبل موجود پائے گئے۔ ناقص آئل میں تیار اشیا کا استعمال معدہ جگر کو متاثر رہتا ہے۔ ماہِ مقدس میں صحت دشمن عناصر کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیمیں 3شفٹوں میں کام کر رہی ہیں۔ جعلسازی اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کریک ڈائون جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں