106

مطالبات منظور’ آزاد کشمیر میں شٹر ڈائون’ پہیہ جام ہڑتال ختم

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کے بعد شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال ختم کردی۔جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق گزشتہ روز ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے تین بجے تک سوگ رہے گا ، تین بجے کے بعد شٹر ڈان ، پہیہ جام ہڑتال ختم تصور ہوگی ۔آزاد جموں و کشمیر حکومت نے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں جس کے بعد اب احتجاج کا کوئی جواز باقی نہیں ہے ، دارالحکومت سے قافلے واپس گھروں کو روانہ ہونے لگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں