3

مظفر آباد اور گردونواح میں زلزلہ

مظفرآباد (نامہ نگار) مظفرآباد اور گردونواح میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وادی نیلم اور وادی جہلم میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں