82

مظلوم عورت کے کردار کرکے تھک چکی ہوں ، اشنا شاہ

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ بیچاری اور مظلوم عورت کے کردار ادا کرتے ہوئے وہ ڈراموں میں اتنا روئی ہیں کہ ان کی آنکھیں رو رو کر تھک چکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں اشنا شاہ نے کہا کہ اب کچھ بھی ہوجائے وہ گھریلو تشدد کو اچھی چیز کے طور پر پیش کرنے والے کردار نہیں نبھائیں گی۔ اداکارہ کے مطابق بطور اداکارہ اب وہ میچوئر ہو چکی ہیں، ان کی اداکاری بھی بہتر ہوئی اور اب مقبول ہوجانے کی وجہ سے بہت سارے غلط کرداروں کو مسترد بھی کر سکتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ مظلوم اور مجبور عورت کے کردار ادا کرتے کرتے ان کی آنکھیں رو رو کر تھک چکی ہیں اور اب وہ خود مختار اور مضبوط عورت کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ ۔پاکستان میں ساس اور بہو کے جھگڑوں کے درمیان بنائے جانے والے ڈراموں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک طرح سے ایسے ڈرامے بنانا مجبوری بھی ہے کیونکہ انڈسٹری کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لیے فی الحال ایسا ہی کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں