مظلوم کشمیری بھارتی مظالم او ربربریت کا سامنا کررہےہیں

ساہیوال(بیوروچیف )چیئر مین راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن اور حلقہ پی پی 198کے امیدوار چوہدری صغیر انجم نے کہا ہے کہ انشااللہ بہت جلد کشمیر کی آزادی کا سورج آب و تاب سے طلوع ہوگا۔ کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری صغیر انجم کا کہنا تھا کہ یوم حق خود ارادیت پر کشمیری شہداء کو خراجِ عقید ت پیش کرتے ہیں، یہ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرایا، کشمیرکے نہتے اور معصوم لوگکئی دہائیوں سے بھارتی مظالم اور بربریت کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستانی عوام کشمیر کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں