معاشرتی نا ہمواریوں کو ختم کیے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب میں بین المسالک و مذاہب رواداری کونسل کی اہم پریس کانفرنس: قومی اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیافیصل آباد پریس کلب میں بین المسالک و مذاہب رواداری کونسل پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے علامہ محمد ریاض کھرل ،مفتی محمد انس مدنی ،پیر ایوب شاہ ،عاصم رشید کمبوہ ،رانا فرحت علی ودیگر کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کی جس میں ملک کو درپیش مسائل، عوامی مشکلات، اور قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے جید علما، مشائخ، سماجی رہنما، اور صحافی برادری کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ “پاکستان اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کی کمی نے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ تنگ دستی کی وجہ سے لوگ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جبکہ سفید پوش طبقہ بھی اپنی عزت نفس کے تحفظ کے لیے مشکلات کا شکار ہے۔”انہوں نے کہا کہ “سیاسی قیادت ملک کو درپیش مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہے۔ نوجوان اپنی ڈگریاں ہاتھ میں لیے روزگار کی تلاش میں سرگرداں ہیں، جبکہ ریاستی ملازمین احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ ان حالات میں عوامی نمائندوں کی مراعات میں اضافے نے عوامی مسائل پر توجہ نہ دینے کی حقیقت کو آشکار کر دیا ہے۔”ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے سود کے بڑھتے ہوئے اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ “سود کا نظام معیشت کے لیے زہر قاتل ہے اور اسے ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “پیکا ترمیمی بل اور 26ویں آئینی ترمیم عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔ سیاسی قیادت کی عوامی حمایت میں کمی اور اسٹیبلشمنٹ پر انحصار ملک کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔”علامہ ریاض احمد کھرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ “آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ملک کو درپیش مشکلات کا حل صرف اور صرف قومی اتحاد اور اخوت میں ہے۔ ہم سب کو ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کے لیے سوچنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں