معاشی استحکام برقرار،غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ

کراچی(بیوروچیف)فروری 2026کے دوران پاکستان میں خالص غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)214ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو جنوری 2026کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026میں خالص غیر ملکی سرمایہ کاری 173ملین ڈالر تھی، تاہم فروری میں ماہانہ بنیادوں پر اس میں واضح بہتری دیکھی گئی۔مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 2026کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پاکستا ن میں مجموعی ایف ڈی آئی1ارب 19کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی۔تاہم گزشتہ مالی سال کے اسی عر صے کے مقابلے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تقریبا 33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق فروری 2026 میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ممالک میں چین، ہانگ کانگ اور سوئٹزرلینڈ شامل رہے۔شعبہ وار بنیاد پر پاور سیکٹر اور فنانشل بزنسز میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں