28

معاشی استحکام لانے کیلئے تاجر ٹیکس دینے سے انکار ی نہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن اور ریجنل ٹیکس آفس کے اشتراک سے ڈائیز اینڈ کیمیکلز امپورٹرز ٹریڈرز اور مینوفیکچر رز کے لیے ٹیکس امور میں نئی ترامیم اور نیو رولز اینڈ ریگولیشن بارے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن مرزا محمداسلم نے کہا فیصل آباد کی تمام تاجر برادری اور باالخصوص ڈائز اینڈ کیمیکلز کی ٹریڈ سے وابستہ کاروباری کمیونٹی بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ملکی ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ کا انحصار اسی کمیونٹی کے در آمد کردہ خام مال کی مرہون منت ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کے ڈائیز اینڈ کیمیکلز کے کاروبارسے منسلک افراد کو زیاد ہ سے زیادہ ٹیکس چھوٹ دی جائے اور کمرشل امپورٹر کو دیگر سٹیک ہولڈر کی طرز پر مساوی بنیادوں پر امپورٹ کی اجازت دی جائے۔ ہمارے امپورٹر کروڑوں کی مد میں حکومت کو ٹیکس ادا کررہے ہیں لیکن ان کے لیے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں