معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ر کن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمد گجرنے کہاہے کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے تمام پارلیمانی جماعتوں کوقانون اوراصول کے مطابق ہونیوالاہر فیصلہ تسلیم کرناہوگا۔انتشاراورجلا گھیرا سے معیشت غیرمستحکم ہوتی ہے۔ان کا کہناتھاکہ عوام اورصنعتکار مہنگی بجلی سے پریشان ہیں۔ایسی پریشانی ختم کر نے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو متفق اور متحدہوناچاہئے۔ انہوں نے کہاکہ14پاورکمپنیوں کے ساتھ معاہدے ختم ہونے کے اثرات عوام تک پہنچنے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں شہبازشریف نے ملک اورعوام کی بہتری کے لئے عوام دوست ممالک کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت ایسے عملی اقدامات کئے ہیں جن سے عواکوریلیف ملاہے تاہم مہنگی بجلی سب سے بڑامسئلہ ہے جس طرح 14پاورکمپنیوں کے ساتھ معاہدے ختم ہونے سے پاکستان کواربوں روپے کافائدہ ہوگااس سے کم از کم40-50روپے یونٹ بجلی سستی کی جاسکتی ہے۔مہنگی بجلی کی وجہ سے60فیصدانڈسٹری بندہوچکی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں مزدورخاندان بے روزگارہوچکے ہیں سستی بجلی ہوگی توانڈسٹری بھی چلے گی اورمزدوربھی خوشحال ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں