فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی راناعلی عباس خاں نے کہاہے کہ ملک میں معاشی استحکام کے لئے میاں نوازشریف کے پاس روڈ میپ ہے قوم کو عام انتخابات میں اُن کابھرپورساتھ دیناچاہئے۔مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم شروع ہوچکی ہے انتخابی مہم کے دوران فیصل آبادمیں بھی میاں نوازشریف عوام سے خطاب کریں گے۔ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت کیساتھ کا میا ب ہوگی مرکزاور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت میاں نوازشریف وزیراعظم جبکہ دو سر ے صوبوں میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ وزیراعلیٰ ہوں گے۔انتخابی مہم میں کارکنوں اورحلقہ نیابت کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی قیادت میں قومی اسمبلی کی 172نہیں 250کے قریب نشستیں حاصل کریگی
17