47

معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم عالمی سطح پر عملی اقدامات کررہے ہیں

فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرمیاں قاسم فاروق نے کہاہے کہ معاشی استحکام کے لئے وزیراعظم عالمی سطح پرجوعملی ا قد ا مات کررہے ہیں اس کے مثبت نتا ئج آنے والے ہیں عنقریب غر یب عوام سمیت تمام طبقات میں خوشحالی ہو گی ۔عام انتخابات سے قبل میاں نوازشریف بھی او رمریم نوازشریف بھی پاکستان میں ہوں گے تو ملک میں سیاسی استحکام بھی ہو گا ۔ عمران خان نہ پہلے عوامی لیڈرتھے نہ آج ہیں ان کی سیاسی مستقبل بھی اپنے کردارسے تاریک ہو چکا ہے ۔میاں نوازشریف اورمریم نو ا ز شریف کے خلاف جھوٹے اوربے بنیادمقدمات قائم کرنے والے آج اپنے خلاف درست مقدمات اورنااہلی کی وجہ سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں