معاشی اشاریوں میں بہتری،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کی معیشت کے لیے مارچ کا مہینہ خوشخبری لے آیا۔ اس مہینے کرنٹ اکائونٹ سرپلس 1.2ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جو ملکی تاریخ کا بلند ترین ماہانہ کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے۔اس نمایاں بہتری کے ساتھ مالی سال 2024-25کے ابتدائی نو ماہ میں کرنٹ اکائونٹ کا مجموعی سرپلس 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو معاشی بحالی کی جانب ایک خوش آئند قدم ہے۔اس مثبت رجحان کی ایک بڑی وجہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہے جو مارچ میں 4 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی سالانہ بنیادوں پر 8.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق ان معاشی اشاریوں میں بہتری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں