23

معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ورلڈ بینک کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد (بیوروچیف)وزیراعظم شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزر کی ملاقات ہوئی جس میں اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے مارٹن رائزر کو ٹیکس نظام ڈیجیٹلائزیشن، پاور سیکٹر اور زرعی شعبے میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مارٹن رائزر نے کہا کہ ورلڈ بینک معیشت کی بحالی کے سفر میں پاکستان سے تعاون کیلئے تیار ہے۔اس سے پہلے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)امجد زبیر ٹوانہ نے ملاقات میں مارٹن رائزر کو ایف بی آر کے اصلاحاتی ایجنڈے، ہارمونائزیشن آف سیلز ٹیکس اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں