معاشی بحران سے نکلنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) FCCIکے سابق نائب صدر و سپریم انجمن تاجران وکریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی ،جنرل سیکریٹری شیخ محمد فاضل سینئر عہدیدا ر وں نے کہاہے کہ وطن عزیز کوترقی و خوشحالی کی منزل پرگامزن کرنے کیلئے ایکسپورٹ بڑھانے کیساتھ ساتھ اسکے لئے ایکسپورٹ کلچر بنانااور برآمدی تاجروں کے مسا ئل حل کرنا ہونگے انہوں نے کہا کہ ڈالر کی ونچی اڑان اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے مہنگائی کو پر لگے ہیں۔ ملک کاصنعتکار ،ایکسپورٹر اور چھوٹا تاجراس وقت جس قدر پریشان ہے حکمرانوںکو اس کے حل کیلئے سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی اگرحکومت نے ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے سے گریز کیا تو عالمی منڈیوں تک رسائی سمیت اسکے ہر سطح پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے حاجی محمد اسلم بھلینے کہاکہ مہنگی بجلی ، مہنگی گیس اور مہنگی پٹرولیم مصنوعات کی وجہ سے صنعت و تجارت کے شعبہ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں مہنگائی اور بے روز گاری میں اضافہ کے باعث کرائمز میں ہونے والا اضافہ ناقابل برداشت ہے جس سے ہر شخص غیر محفوظ ہو کر رہ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں