32

معاشی بحران ‘ ٹیکسٹائل برآمدات میں 3ارب ڈالر کمی کا خدشہ

اسلام آباد(بیوروچیف)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری روز بروز دم توڑ رہی ہے جیساکہ خام مال کی عدم دستیابی اور ورکنگ کیپیٹل کے ساتھ ساتھ لاگت کی مسابقت میں کمی کی وجہ سے برآمد کنندگان آرڈرز واپس کر رہے ہیں۔ پاکستان کو ہونے والا نقصان نہ صرف اس سال کم برآمدات بلکہ دیگر ممالک کو آرڈرز کی مستقل منتقلی سے بھی ہوگا جسے واپس لانا ناممکن ہی نہیں تو بہت مشکل ہوگا۔ اور مزید اہم بات یہ ہے کہ اکتوبر 2022 سے شروع ہونے والی کمی کی رفتار کو دیکھتے ہوئے نئی نصب شدہ صلاحیت میں کسی بھی اضافہ کو خاطر میں لائے بغیر ٹیکسٹائل کی برآمدات میں گزشتہ سال 19.4 ارب ڈالرز کی برآمدات سے اس سال 3 ارب ڈالرز کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں