معاشی بحران کے ذمہ دار اشرافیہ اور منافع خور ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر وسطی پنجاب چوہدری ارشد جٹ نے کہا ہے کہ پاکستا ن کے بدترین معاشی بحران اور بے لگام مہنگائی کے اصل ذمہ دار ملکی اشرافیا اور ناجائز خور مافیا ہے جسے کو ئی کنٹر و ل نہیں کر رہا جبکہ بیورو کریٹس،ہمارے مہربان اسٹبلشمنٹ سمیت وہ سیاستدان ارکان پارلیمنٹ ہیں جنہوں نے اپنی اپنی حکومتوں میں بھاری قرضے لیکر معاف کرائے آج اسکا خمیازہ میرے ملک کاتنگ دست کسان،محنت کس مزدو ر عوام بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ قرضہ لیکر ہڑپ کرنے والے خود یا انکی نسلیں آج بھی ملک میں موجود ہیںاگرحکمران ملک وقوم سے مخلص ہیں توایسے لوگوں کو پکڑیں اوران سے ہڑپ شدہ قرضے واپس لیں خواجہ شاہد رزاق سکا نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے حکومت کودوست بنانا اور انہیں عزت دینا ہوگی تاجروں پر لگائے گئے غیر ضروری ٹیکس ختم ،بجلی و گیس اور ادویات کی قیمتوں میںاضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے جان بچانے کی مہنگی ادویات بیچنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈائون کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ملی بھگت سے مہنگی ادویات بیچنے والی کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میںبار بار کیا جانے والا اضافہ سراسر ظلم ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں