ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے سامنے مہنگائی کا مسئلہ شدید ، قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے ،ملک میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں ، فلسطین میں قیام امن بہت ضروری ہے، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، عالمی منڈی میں مہنگائی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کی معیشتیں متاثر ہوئیں، 2022 میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان میں تباہی آئی، سیلاب نے معیشت پر گہرے اثرات چھوڑے ،یوکرین جنگ کی وجہ سے بھی عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان کے پاس نوجوان آبادی کا ایک بڑا اثاثہ موجود ہے، کروڑوں کی تعداد میں یہ نوجوان ہمارے پاس ایک بڑا موقع ہیں انہیں جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرکے روزگارفراہم کرسکیں ۔
